چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آج چمن تجارتی مرکز میں ممبر کسٹم آپریشن جناب طارق ھُدا صاحب کے لئے پُر وقار مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ کلیکٹریٹ کے معزز کسٹم افسران بھی شامل تھے

Hazrat ali attar حضرت علی عطار منگل 12 اکتوبر 2021 11:52

چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آج چمن تجارتی مرکز میں ممبر کسٹم آپریشن جناب طارق ھُدا صاحب کے لئے پُر وقار مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ کلیکٹریٹ کے معزز کسٹم افسران بھی شامل تھے
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق چمن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز چمن تجارتی مرکز میں ممبر کسٹم اپریشن جناب طارق ھدا صاحب کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کسٹم کے اعلی افسران بھی شامل تھے کسٹم کے اعلی افسران میں    چیف کلیکٹر جناب گُل رحمان صاحب،کلیکٹر آف آپریشن جناب راشد حبیب صاحب، کلیکٹر آف پریوینٹیو عرفان جاوید صاحب، ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ ڈاکٹر فرید احمد صاحب، ایڈیشنل کلیکٹر آفتاب اللّٰہ شاہ صاحب، ایڈیشنل کلیکٹر خلیل صاحب ، ڈپٹی کلیکٹر ملک احمد صاحب ، اسسٹنٹ کلیکٹر عطاء اللّٰہ خان ناصر صاحب اور ضلعہ چمن کے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل صاحب اور دیگر افسران نے شرکت فرما ہوئے۔


چمن چیمبر آف کامرس کے جانب سے صدر حاجی ہاشم خان اچکزئ،نائب صدر حاجی نظر جان،سینئر رہنماء سابق صدر حاجی جلات خان اچکزئ، سابق صدر حاجی حمید اللّٰہ، سابق صدر حاجی عمران خان کاکڑ، حاجی عبد الباری شادیزئ، حاجی صوفی دارو، حاجی عبد الباقی خواجیزئ، عزیزاللّہ خان، عبد الغفار،محمد مدثر خان، حاجی غوث اللّٰہ، حاجی امان اللّٰہ، آصف خان، مقصود کاکڑ، زُبیر خان کاکڑ، آدم خان، عطاء اللّٰہ، حاجی علاؤالدین ،شمس اللّٰہ خان شادیزئ نے استقبال کیا اور مجلس میں شرکت کیں۔

(جاری ہے)


ممبر آپریشن کسٹم جناب طارق ھُدا صاحب نے چمن شہر میں جاری منصوبہ (آئ ٹی ٹی ایم ایس ) کا خصوصی دورہ کیا اور منصوبہ کی ترقی اور کام کا جائزہ لیا اور چمن کسٹم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چمن چیمبر آف کامرس نے ان کو چمن تجارتی مرکز میں مدعو کیا اور چمن کی ملکی اور بین القوامی سطح پر تجارت اور کسٹم معاملات،این ایل سی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

مجلس سے صدر چمن چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی ہاشم خان اچکزئ،سابق صدر حاجی جلات خان اچکزئ، حاجی حمید اللّٰہ  نے خطاب کیا اور ممبر کسٹم آپریشن نے تمام مجلس کو بغور سنا اور ان مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائ۔
پروگرام کا اختتام میں ممبر صاحب کو چمن چیمبر آف کامرس کی طرف سے خصوصی شیلڈ پیش کیا گیا اور کسٹم پاکستان کی طرف سے ممبر صاحب نے چمن چیمبر آف کامرس کو بھی شیلڈ دیا اور پشتون رواج کے مطابق مہمانوں کو قالین تحفے میں دئے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں