چمن،کار گہری کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

منگل 10 جون 2025 22:20

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)کار کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک حادثہ درہ کوڑک کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں بچوں سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری سے پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں