/چمن،پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری اور زیادہ ریٹ پر تیل فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

منگل 17 جون 2025 22:10

ًضلع چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیازعلی بلوچ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری اور سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ پر تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران متعدد پمپس کو سیل اور مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے شہر میں پٹرول کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کیخلاف کریک ڈان کی احکامات جاری کرتے ہوئے اے سی چمن امتیاز علی بلوچ سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں اس دوران اے سی چمن نے چمن میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزوں اور حکومتی ریٹ سے زیادہ قیمت پر تیل فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا آغاز کیا اور لائسنس یافتہ پٹرول پمپوں پر پٹرول کی سپلائی دوبارہ سرکاری نرخوں پر بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چمن شہر میں آج باقاعدہ سرکاری پٹرول پمپوں پر پٹرول کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، چمن میں پٹرول کی قیمت 261.50 روپے فی لیٹر ہے، اس کریک ڈان کے دوران اے سی چمن کے ہمراہ حاجی سرور ایم ٹی او محمد قاسم اور لیویز فورس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگا تیل فروخت کرنے پر متعدد تیل پمپس کو سیل اور پمپ مالکان کو گرفتار کرلیاگیاھے اس موقع پر اے سی چمن نے تمام پمپس مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ پر تیل فروخت کرنے والوں کی سرکاری ریٹ پر تیلکو نیلام کیاجائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیازعلی بلوچ نے کہاکہ شہری اب مناسب قیمت پر پٹرول حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ من مانی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی.

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں