چمن،ضلعی انتظامیہ کو مطلوب ایک شخص کی گرفتاری پر مقامی افراد کا احتجاج،چمن کوئٹہ شاہراہ بلاک

جمعہ 15 مئی 2020 16:27

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ کو مطلوب ایک شخص کی گرفتاری پر مقامی افراد کا احتجاج۔مقامی افراد نے قلعہ عبداللہ میں چمن کوئٹہ شاہراہ کو بلاک کردیاجس سے چمن شہر کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوکررہ گیا۔

(جاری ہے)

مطلوب شخص نے ہجوم کے ہمراہ لیویز اور تحصیلدار پر پتھراؤ کیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ چمن سائیڈ دیکھنے گئے تو ان پر پتھراؤ کیا گیا۔مقامی قبائل نے مطالبہ کیاہے کہ قلعہ عبداللہ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز درج کئے گئے بدنیتی پرمبنی ایف آئی آر کو واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں