یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ،بچوں نے خصوصی ٹیبلوپیش کیے

منگل 14 اگست 2018 00:01

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) جشن آزادی یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جسمیں بچوں نے خصوصی ٹیبلوپیش کیے۔تقریب سے جی ٹی اے کے چیئرمین حاجی عطائ اللہ اچکزئی ،سنیئر ٹیچرواستاد عبدالخالق اچکزئی ، محمودخان اچکزئی ، مطیع اللہ ،نصراللہ اچکزئی ،حاجی دولت خان اچکزئی ،عبدالجبار ،حاجی محمداسلم اچکزئی، عبدالقاہر عرف قاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی ہمیں ایک یاد دلاتی ہیں جو ہمیں اپنے اکابرین کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں اور جس پر ہمیں فخرہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور تقسیم کے وقت ہمارے مسلمانوں بہن بھائیوں نے جو بے شمار جانوں کی قربانیاں دی ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوںنے مزیدکہاکہ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں جو اپنے ملک پاکستان کے مستقبل کو سنوارسکتے ہیں جو اپنے محنت اور تعلیم پر بہتر توجہ دیکر ہی ملک کے مستقبل کو بدل سکتے ہیں۔ تقریب میں بچوں نے مختلف روایتی کھیل پیش کئے ،جس میں رسہ کشی اور دیگر کھیل تھے اور کامیاب طلبائ میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں