چمن میں بھی یوم دفاع وشہداء منایا گیا

فوج کے میجر شہید جلال الدین کے قبر پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی گئی

جمعرات 6 ستمبر 2018 21:07

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2018ء) بلوچستان بھر کی طرح چمن میں بھی یوم دفاع وشہداء منایا گیا کمانڈنٹ چمن سکاوٹس کرنل محمد عثمان گلستان ونگ کمانڈر کرنل سلیم،کرنل خرم،کرنل فضیل اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ آفیسران کا گلستان میں آرمی کے میجر شہید جلال الدین کے قبر پر حاضری شہید کے قبر پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح بلوچستان کے سرحدی شہر چمن ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں بھی یوم دفاع ِپاکستان کو یوم شہدا کے طور پر منایا گیا صبح کے آغاز کے ساتھ ہی پاک فوج کے اعلیٰ آفیسران کی جانب سے شہدا کے قبروں پر حاضری کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے گلستان میں شہید میجر جلال الدین ترین کے قبر پر کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان کرنل خرم ودیگر اعلیٰ آفیسران نے حاضری دی اور شہداء کے قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کے گھر پر جاکر فاتحہ خوانی کی چمن میں ایف سی ،پولیس اور لیویزکے شہید اہلکاروں کے قبروں پر حاضری دی گئی جس میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اورسیاسی وقبائلی معتبرین بھی شامل تھے سب سے پہلے ایف سی سپاہی محمد عمر شہید کے آخر ی آرام گاہ پر جاکر پھول چڑھائے اور سلامی دی جس کے بعد ایف سی آفیسران نے عمر شہید کے گھرجاکر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد پولیس لیویزشہداء کے گھروں ،سفر محمد شہید ،جمعہ خان شہید،کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ عسکر خان شہید،ایڈووکیٹ ایمل خان شہیداور دیگرشہیداء کے گھر میں بھی جاکر ان کے بچوں اور فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کی جبکہ فرنٹیئر کور ایف سی ہیڈکوارٹر میں یادگاری کے شہداء پر پھول چڑھائے اور تقریب میں موجود قبائلی عمائدین ،اسکول طلباء ،ضلعی آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمانڈنٹ کرنل عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے جن شہداء نے ملک کیلئے جانیں قربان کی ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا یہ ہمارے قوم کے بیٹے ہیں جو ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گے انہوںنے مزیدکہاکہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھے جاتے ہیںاور ہم سب کو بھی چاہے کہ ملک کیلئے کسی بھی صورت میں قربانی سے دریغ نہ کریں اور ایک آزاد ملک میں جو ہم سانس لے رہے ہیں اس کیلئے شہداء کی قربانیاں کبھی نہ بھولنے والے ہوگی ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں