پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز کی کشیدگی کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ،ْ تجارتی سرگرمیاں بحال

منگل 16 اکتوبر 2018 18:17

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز کی کشیدگی کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاک افغان حکام کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد باب دوستی کو ہر طرح کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے اور پاک افغان بارڈر کا راستہ کھولتے ہی سرحد پار تمام تر تجارتی سرگرمیاں پھر سے بحال ہو گئیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق چمن سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ صبح پاکستانی حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن افغان حکام نے اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم منگل کو میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کو کھول دیا گیا۔ذرائع کے مطابق باب دوستی کا راستہ بحال ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، نیٹو سپلائی، سمیت تجارتی ٹرک پاکستان اور افغانستان میں ایک بار پھر داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین دنوں سے پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی جس کے باعث باب دوستی کو ہر طرح کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔چمن سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ دنوں افغان فورسز نے تنگہ درہ کے علاقے میں خار دار باڑ لگانے والی پاکستانی فورسز کی ٹیم پر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی تھی جس پر پاکستانی فورسز نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی تھی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں