پاک افغان سرحد تین روز تک بند رہنے کے بعد منگل کو کھول دی گئی
منگل 16 اکتوبر 2018 22:32
(جاری ہے)
اس دوران اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و چمن سے رکن بلوچستان اسمبلی اصغرخان اچکزئی دونوں جانب مسلسل اعلی حکام کے ساتھ رابطے میں رہے انہوں نے افغان قونصل جنرل سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور رابطے کئے اصغرخان اچکزئی اس بات کی ضرورت پر زور دیتے رہے کہ سرحدی کشیدگی کا خاتمے کرکے حالات کو معمول پر لایا جائے کیونکہ سرحد پر تنا اور باب دوستی کی بندش سے برادر اقوام اور تاجروں و صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
اصغرخان اچکزئی کے کوششوں کے نتیجے میں منگل کے روز چمن پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان پہلا باظابطہ رابطہ ممکن ہوا جس کے بعد منگل کو باب دوستی تجارتی اور عام آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا اور ایف آئی اے کا میگریشن آپریشن بھی بحال ہوگیا سرحد پر موجود ذرائع کے مطابق اگرچہ بارڈر فینسنگ کا عمل تاحال دوبارہ شروع نہیں ہوا تاہم دونوں جانب حالات معمول پر آگئے ہیںفورسز اپنی پوزیشن پر چلی گئی ہیں اور مستقل فائر بندی بھی برقرار ہے بتایاجارہا ہے کہ بارڈر فینسنگ کا عمل دوبارہ شروع ہونے سے قبل پاک افغان حکام کے مابین فلیگ میٹنگ بھی متوقع ہے منگل کو سرحد کھلنے اور آمدورفت بحال ہونے پر تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور عام عوام نے سکھ کا سانس لیا تین روز سے سرحد پر کھڑے ٹرک ، نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکر ز ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز کی آمدورفت بحال ہونے پر دونوں جانب خوشی کا اظہار ہوتا رہا اور سرحد پر کھڑے لوگ پاک افغان دوستی زندہ باد کے نعر ے لگاتے رہے دریں اثنابلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے باب دوستی کھلنے اور سرحد پر آمدورفت بحال ہونے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان خطے کے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں دونوں جانب کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں یہاں کے عوام نہ صرف تجارت اور معیشت بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خونی رشتوں میں بھی بندھے ہوئے ہیں سرحد کی بندش سے نہ صرف تجارت اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ دونوں جانب آباد قبائل میںبھی تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے دونوں جانب رہنے والے لوگ گہرے خونی رشتوں میں بندھے ہیں ایسے میں ہمیں ان کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے بجائے انہیں مذید قریب لانے کی ضرورت ہے . پاکستان اور افغانستان دونوں کی ترقی ، امن اور خوشحالی ایک دوسرے سے وابستہ ہے تنازعات کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ تنازعات سے براہ راست دونوں ممالک کے عوام اور تاجر طبقات متاثر ہوتے ہیںدونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ اچھے ہمسایوں کے طور پر رہیں تاکہ کسی کو دخل اندازی کا موقع ہی نہ مل سکے انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں مثالی تعلقات یقینی بناتے ہوئے تجارت کو مزید وسعت دینی چاہئے معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے نہ صر ف عوام خوشحال ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کی معیشت بھی مضبوط اور مستحکم ہوگی ۔چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
_چمن، امدادی سامان کے 17ٹرک کی تقسیم کا عمل شروع
بارشوں میں جانفشانی اور دیانتداری اور بروقت امدادی کاروائیوں کی گئی ہے ، ڈی سی چمن
چمن میں ایران سے آنے والا سیلابی ریلا شہر میں داخل، مواصلاتی نظام بٴْری طرح متاثر
چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی
طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،کمانڈر چمن سکاوٹس
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل ..
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
?چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی
چمن ،شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
چمن ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
چمن ،لڑائی جھگڑے کے دوران 5افراد زخمی
ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت ..
چمن سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت