چمن،قلعہ عبداللہ میں 12روزہ خسرہ مہم کا آغاز

منگل 16 اکتوبر 2018 23:06

چمن(آن لائن ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں 12روزہ خسرہ مہم کا آغاکردیا گیا جس کاباقاعدہ آغاز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم کٹکزئی نے افتتاح کردیا ساتھ میں ای پی اائی آفیسرڈاکٹررحمت اللہ ،ایریاکورآرڈینیٹر ڈاکٹر شمس اللہ ،مانیٹرنگ آفیسر عبدالخالق ،سابق ایم ایس ڈاکٹر اختررودی ،فرید خان پانیزئی ڈی ایچ ایم ،سید خان ،عبداللہ بھی موجود تھے اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میںڈپٹی کمشنر نے میڈیاسے بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے اپنی9 ماہ سے لیکر 5سال کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوائیںڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی نے کہا کہ خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے اور اس کے تدراک کیلئے حکومت بلوچستان حکومت پاکستان بہت زیادہ محنت کر رہی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی آج 15اکتوبر سی17اکتوبر تک خسرہ سے بچاؤ کا مہم چلے گااور اس مہم میں 9ماہ سے لیکر 5سال کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوایا جائیں گا129238ٹارگیٹ ہے مہم کو آگے لیجانے کیلئے 195ٹیموں نے حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر (اے ای ایف آئی )کیس اگر کسی بھی علاقے میں اجائیں تو اس کیلئے ہسپتال میں تیاری کی گئی ہیںاور وارڈ ہم نے خالی کردی ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہماری عوام سے پرزور اپیل ہے کہ مہم کو چلانے میں ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیںانہوں نے آخر میں کہا کہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ شرپسند عناصر کا کوئی بھی سلوک برداشت نہیں کیا جائیں گا سیکیورٹی کیلئے بھی ہم نے اتظامات کئے ہیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں