چمن، قلعہ عبداللہ میں قبائلی تنازعات کے حل کیلئے پشتون امن جرگہ کے قائدین کی کاوشوں کا ہم سب کو ساتھ دیناچاہیئے،حاجی مجاہد خان نورزئی

کیونکہ اسطرح کے اقدامات سے علاقے میں امن وامان کی فضاء قائم ہونگی اور اسی طرح علاقے سے اسلحہ کلچر کاخاتمہ ہونگا، نورزئی قبیلے کے سرکردہ رہنمائوں کا خطاب

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) ضلع قلعہ عبداللہ میں قبائلی تنازعات کے حل کیلئے پشتون امن جرگہ کے قائدین کی کاوشوں کا ہم سب کو ساتھ دیناچاہیں کیونکہ اسطرح کے اقدامات سے علاقے میں امن وامان کی فضاء قائم ہونگی اور اسی طرح علاقے سے اسلحہ کلچر کاخاتمہ ہونگا ان خیالات کا اظہار نورزئی قبیلے کے سرکردہ رہنماء حاجی مجاہد خان نورزئی پشتون امن جرگہ گلستان میں قائم کیمپ میں اپنے خطاب میں کیاانہوںنے مزیدکہاکہ ہم سب کو اسطرح کے قبائلی جرگوں کا ساتھ خلوص دل کے ساتھ دینا ہوگا کیونکہ لالا یوسف خلیجی نے جو خیمہ امن کیلئے ضلع قلعہ عبداللہ میں لگایاہیں اور اس کے چالیس دن بھی پور ے ہوگئے ہیں اور مزید وقت لگانے سے یہ ایک اچھا اقدام ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ قبائل کے درمیان جاری نفرتوں کا خاتمہ اور ان کے درمیان قبائلی تنازعات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے ہی اسلحہ کلچر کا خاتمہ ہونگا اور علاقے میں امن وامان کی فضاء قائم ہونگی انہوںنے مزیدکہاکہ پشتون امن جرگہ نے ابھی تک جتنے قبیلوں کے درمیان صلح کرایاہیں جو کسی بھی شرائط کے بغیر ہونا اچھی خبرہیں انہوںنے مزیدکہاکہ پشتون قبائل کے تمام سرکردہ قبیلوں کے رہنمائوں کو بھی چاہے کہ وہ اس قبائلی جرگہ میں ان کامکمل ساتھ دیں اور تمام قبائل بھی ان کا پوراساتھ دیں کیونکہ قبائلی جھگڑے کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوتے ہیں اور کسی بھی علاقے کے تعلیمی فضاء انہی قبائلی جھگڑوں سے خراب رہتی ہیں جب تک ہم آپس کے قبائلی تنازعات ختم نہ کریں اسوقت تک ہمارے بچے اچھی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اور نہ ہی علاقہ ترقی کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں