فرنٹیئر کور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھرپور کامیابی کے ساتھ پبلک سیکٹر میں بھی اقدامات اٹھا رہی ہے،آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ

منگل 27 نومبر 2018 23:28

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورہ پر چمن پہنچے جہاں انہوں نے فرنٹیئر کور چمن اسکاوٹس کی جانب سے بریفنگ میں شرکت کی اس موقع پر کمانڈنٹ چمن اسکاوٹس کرنل خرم جاوید نے انہیں پاک افغان سرحدی صورتحال پاک افغان سرحد پر جاری فینسنگ کے عمل جبکہ باب دوستی پر دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں اور آمدورفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی آئی جی ایف سی نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا بعد میں آئی جی ایف سی نے پاک افغان سرحد کا بھی دورہ کیا سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا آئی جی ایف سی نے بعد میں ضلع قلعہ عبداللہ چمن سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین جرگہ میں بھی شرکت کی اس موقع پر عمائدین علاقہ نے آئی جی ایف سی کو علاقائی صورتحال مشکلات اور دیگر مسائل سے اگاہ کیا آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے اس موقع پر عمائدین جرگہ کو یقین دلایا کہ فرنٹیئر کور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھرپور کامیابی کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر میں بھی اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے صحت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے کیدانوں کو آباد کرنے میں بھی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہے تجارتی سرگرمیوں کو بہتر سے بہتر بنانے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کر رہی ہے عوام کو بیروزگار کرنے کے بجائے انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں عوام نے فرنٹیئر کور پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں کسی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچایا جائے گا عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق جو کام ایف سی کا وہ ہم کریں گے اور جو کام حکومت کا ہے انہیں حل کرنے کیلئے حکومت کے سامنے رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ چمن کے قبائل محب وطن ہے ملکی دفاع میں ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے عوام ایف سی فوج اور ملکی ادارے ایک پیج پر ہے اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے چمن سے تعلق رکھنے والے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی اختر شاہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں اس مقام پر پہنچنے اور بیترین کارکردگی دیکھانے پر ایف سی کی جانب سے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آئی جی ایف سی نے پشین کا بھی دورہ کیا جہاں عمائدین پشین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں