خان شہید عبدالصمد خان نے 32سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ،شیر محمد اچکزئی

جمعہ 30 نومبر 2018 22:59

چمن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی ضلع ایگزیکٹیواور علاقائی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کی مرکزی رہنماء شیر محمد اچکزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے پارٹی کے رہنماؤں شیر محمد اچکزئی،حاجی محمد عیسی خان،عبدالعلیم پہلوان،مئیر صلاح الدین، سر اعظم اچکزئی اور کریم خان ناظم نے خطاب کرتے ہوئے علاقائی یونٹوں کے اجلاسوں میں تنظیمی امور کے علاوہ برصغیر پاک وہند کے عظیم سالارخان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کے 45ویں برسی کے انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے فرنگی استعمار کے خلاف آزادی کا علم بلند کرکے محکوم اقوام اور مظلوم کو حقیقی نجات کی راہ پرگامزن کیا اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے ایوبی اور 73یحیٰ خانی کے دور میں 32سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور 2دسمبر کو رات جمال الدین افغانی روڈ کوئٹہ میں دھماکوں سے شہید کیا۔

خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کا واقعہ ایک عظیم قومی سانحہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں