چمن میں کلین اور گرین پاکستان منصوبے کا افتتاح

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:23

چمن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) چمن شہر میں اے ڈی سی ریونیو یاسردشتی نے کلین اور گرین پاکستان منصوبے کا افتتاح کیا ہے جنہوں نے چمن میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ہمراہ شہر میں صفائی مہم اور پودوں کو پانی دیکر منصوبے کاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو یاسردشتی نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا اور شہریوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ پودوں کو پانی دیں اور پودوں اور درختوں کی حفاظت بھی کریں تاکہ گرین اور کلین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنایا جاسکے کیونکہ دن بدن ہمارے ملک اور شہروں میں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اور درخت نہ ہونے کی وجہ سے بارشیں نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے طویل خشک کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے جس سے پانی کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں اور ہمارا مال مویشی بھی ختم ہوتا جارہاہے جس سے ہمارے معاشرے میں غربت اور مفلسی کی شرح بھی بڑھتی جارہی ہے اب ہمیں اس مسئلہ کے حل کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اس کے لئے ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور ان کی حفاظت بھی کریں۔

تمام شہری اپنے گلی محلوں اور شہروں کو صاف ستھرارکھیں تاکہ گرین اور کلین منصوبے کو کامیاب کیا جاسکے یہ ہمارے ملک کے مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں