چمن ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہال میں سی ٹی سی کی جانب سے پولیو کے حوالے سے آگاہی سیمنار کا انعقاد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:09

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) چمن ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہال میں سی ٹی سی کی جانب سے پولیو کے حوالے سے آگاہی سیمنار کا انعقاد سیمنار کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انورشاہوانی، قبائلی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی نصیر خان اچکزئی، شیخ الحدیث مولانا شراف الدین صاحب تھے سیمنار میں ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ ڈاکٹر فاروق بلوچ ،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر عصمت اچکزئی ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر شمس اللہ کاکڑ ،این سٹاف آفیسر ڈاکٹر فرحان، ایچ آر آفیسر عالم خٹک ،فیلڈ کوارڈینیٹر محمد داوُد اچکزئی ،عبدالمنان اچکزئی ،کمیونیکیشن آفیسر حافظ عبدالرازق زاکر، سابق ایم ایس ڈاکٹر اختر رودی،گل باران افغان ،ملک عبدالخالق اچکزئی ،انجمن تجاران صدرمحمد صادق اچکزئی ،قاری عطاء اللہ مسلم، سٹیج سیکرٹری عزیز میاں اورسیاسی مزہبی و قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمنار سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ پولیو جیسے موزی مرض سے اپنے بچوں کو بچانے کیلئے محکمہ صحت اور سی ٹی سی کا ساتھ دیں یہ وہ مرض ہے جو کہ ہمارے ننے بچوں کو عمر بھر کیلئے معزور کر سکتی ہیں آج ہم اس فورم سے عہد کریں کے اس مرض سے مل کر اس قوم کے بچوں کو بچانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں