ڈی جی نادرا سے اے این پی رہنماء اصغرخان اچکزئی کی ملاقات‘ شناختی کارڈ کے مسائل پر تبادلہ خیال

منگل 8 جنوری 2019 23:53

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) ڈی جی نادرا سے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی صدر ایم پی اے اصغرخان اچکزئی کی ملاقات‘ شناختی کارڈ کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈائریکٹر جنرل نادرا سے اصغرخان اچکزئی کی خصوصی ملاقات میں قومی شناختی کارڈ اور نادرا کی نئی پالیسیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں پشتون بیلٹ میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی نادرا عملے کے تعاون نہ کرنے پر درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اصغرخان اچکزئی نے اپنی گفتگو میں چمن میں شناختی کارڈ کے مسائل خصوصی طور پر پختون برادری کے مسائل کو اجاگر کیا اور ان پر بیجا سختیوں کی بجائے انہیں بھی دیگر شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور چمن میں ایک اور نادرا سینٹر قائم کرنے اور چمن نادرا سینٹر کو اضافی عملے کے ساتھ مزید ٹوکن ٹولز دینے کے ساتھ دیگر ضروری سہولیات دینے کا مطالبہ کیا اور دور دراز علاقوں کو موبائل وین فراہم کرنے کی استدعا کی تاکہ چمن کے شہریوں کو بھی دیگر شہروں کی طرح تھوڑا ریلیف ملے اور ساتھ ہی اس ضمن میں حکومت کی.جانب سے ہرقسم کی تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نء پالیسی دی گئی ہیں اس پر عمل کیجائے یہاں پر بھی بیجا سختیوں کی بجائے نرمی کرنے اور آسانیاں پیدا کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے کء سالوں سے شناختی کارڈ بلاک ہے ہرقسم کے ثبوت کے باوجود شناختی کارڈ نہیں بن رہے ہیں جوکہ سراسر ظلم اور ناانصافی کے زمرے میں آتے ہیں ڈی جی نادرا نے اس میٹنگ میں بھی ان جائز مطالبات کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں