چمن توبہ اچکزئی دوبندی میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء)چمن توبہ اچکزئی دوبندی میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے فری مڈیکل کیمپ منعقد ہوا کیمپ میں تقریباً اٹھ سو مریضوں کا معاینہ کیاگیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئی کیمپ میں ڈپٹی کمشنر شفقت شاہوانی ایم ایس ڈا کٹر عصمت اللہ ریونیوآفیسر یاسر اقبال ڈی ایچ او اور دیگر معتبرین نے بھرپور انداز مین شرکت کی اس موقع پر مریضوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسطرح کی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں