چمن،عالم اسلام کیخلاف یہود کی سازشوں کاراستہ روک کرفروغ اسلام کو دوام دیا جاسکتا ہے ،علماء کرام

جمعرات 7 مارچ 2019 20:35

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2019ء) عالم اسلام کیخلاف یہود کی سازشوں کاراستہ روک کرفروغ اسلام کو دوام دیا جاسکتا ہے مکمل ضابطہ حیات سیروگردانی کی وجہ سے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں،جید علما کرام کی جامعہ قیومہ میں سالانہ کانفرنس سے خطاب الجامعہ الاسلامیہ قیومیہ گلدارہ باغیچہ چمن میں جیدعلما کرام کوئٹہ سے آئے ہوئے شیخ الحدیث والقرآن مولاناعبدالرازق،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت پاکستان مولانامحمدحنیف،فرزندار جمندحضرت مولاناعبدالغنی شہید نوراللہ مرقدہ حافظ محمدیوسف،مولانالاجوراخونددامت برکاتہم عالیہ،شیخ مولاناعبدالکریم،فرزندحاجی قیوم جان آکاحاجی محمدطاہرخان اچکزئی،مفتی وکیل،حافظ آغامحمد،مولوی اطیع اللہ،حافظ قاری جمیل ،قاری اللہ محمد،مولاناسیدسبحانی،حاجی فتح محمدخان آکا،مفتی عبدالرف،اللہ محمدسائل ودیگرنے جامعہ کے 25سال پورے ہونے اورسالانہ جلسہ دستاربندی وفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے پرفتن دورمیں کرہ ارض پر مسلمانوں کاخون ناحق بہایاجارہاہے مسلمان نے قرآن کی زریں اصولوں اورتعلیمات پرعمل کرناچھوڑکراغیارکی تہذیب وتمدن اپنارکھاہے فیصل واوڈاکایہ کہناکہ اللہ تعالی کے بعددنیاکاسب سے عظیم انسان عمران خان ہے گناہ کبیرہ اوربدترین جرم ہے مفتیان کرام،فضلا ،حفاظ کرام کومبارک باددیتے ہوئے علما دین کاکہناتھاکہ اسلام کے شرعی نظام میں انسانیت کی بقا ہے جہادکی برکت سے عالم کفرشکست کھاچکاہے دین کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمے لی ہے تقوی ،پرہیزگاری اللہ سے قربت کاذریعہ ہے فارغ التحصیل طلبہ کرام عملی میدان میں قدم رکھ رہے ہیں ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں وہ عملی زندگی میں درس وتدریس کایہ عمل آگے بھی جاری رکھیں نوجوان طالبعلم گلدستوں کی مانندہیں معاشرے سے فسق وفسادکے خاتمے دین مبین اسلام کے شرعی حقیقی اسلامی نظام کانفاذاب ان کانصب العین ہے علما کرام انبیا کے اصل وارث ہے دینی معاملات میں امت مسلمہ کی راہنمائی کافریضہ اب ہماری آپ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مقررین نے دینی مدارس کے کردارکوسراہتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اورعلوم کے مراکزہیں جس کی پیداوارکے نتیجے میں علم کی روشنی پھیلانے کاسلسلہ جاری ہے دینی مدارس کی اہمیت وافادیت مسلمہ حقیقت ہے عظیم الشان جلسے میں 31فاضلان،24مفتیان اور6حفاظ کرام کی دستاربندی کرکے ان میں مفت کتابیں بھی تقسیم کی گئیں بعدمیں آئے ہوئے مہمانوں کی خاطرتواضع کرکے ان کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیاجلسے کے دوران معروف ومشہورنعت خواں نے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں