چمن، ایف سی بلوچستان کی جانب سے عوام کیلئے سپورٹ گالہ پروگرام کا انعقاد

جمعرات 14 مارچ 2019 19:48

ٌچمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) چمن ایف سی بلوچستان کی جانب سے چمن کے عوام کیلئے سپورٹ گالہ پروگرام کا انعقادکیا گیا پروگرام میں مہمان خاص سیکٹر کمانڈرنارتھ بریگیڈئر لیاقت علی سمیت کمانڈنٹ چمن سکاوٹس کرنل خرم جاوید،لیفٹیننٹ کرنل سلمان ،اے ڈی سی یاسر اقبال دشتی،ڈی ای او میاں عرفان اور چمن کے قبائلی عمائدین حاجی باچاخان،ملک عبدالخالق اچکزئی،عبداشکور غبیزئی،پشتون قبائل جرگہ کے رہنماء حاجی صادق اچکزئی،حاجی فیض اللہ خان نورزئی،حاجی عطاء اللہ اچکزئی،انجمن تاجران کے ضلعی صدرمحمد صادق اچکزئی،عبدالولی نورزئی،نعیم آزاد،اوردیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کا افتتاح سیکٹر کمانڈر نارتھ نے کرکٹ کا شارٹ لگا کرکیا پروگرام میں بلوچستان کے مختلف اضلاع ضلع قلعہ عبداللہ اور تحصیلوں دوبندی ،گلستان،چمن کے کھلاڑیوں سمیت مختلف سکولز کے طلباء وطلبات نے شرکت کی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئر لیاقت علی نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اس کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے میں چمن کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں چمن کے بہادر عوام نے ملک میں امن وامان کو قائم کرنے کیلئے اچھا کردار اداد کیا ہیںاور ہمیں فخر ہے اپنے نوجوانوں پر اور ہم ایف سی اور ہماری ٹیم سپورٹ کے ساتھ ساتھ علاقے کے دیگر مسائل کو بھی حل کریں گے اور علاقے میں منشیات جیسے ناسور جو نوجوانوں کے صحت اور مستقبل پر اثر ڈال رہے ہیں کو مکمل طور پر ختم کریں گے انہوںچمن کے سول ہسپتال کیلئے ایک ایمبولنس بھی فراہم کیاجس میں علاقے کے غریب عوام کو بہتر علاج کیلئے کسی اچھے ہسپتال جلد سے جلد منتقل کیا جا سکے انہوں نے ایمبولینس کی چابی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرعصمت اللہ اچکزئی کو سونپ دی ہے پروگرام کے اخر میں پاکستان زندہ اباد کے نعرے لگائے گئے سپورٹ گالہ پروگرام کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں