چمن، نیوزی لینڈ میں بے گناہ مسلمانوں پر حملے نے ثابت کردیاکہ کفار مسلمانوں کے ازلی دشمن ہے ،مولوی بدری

منگل 19 مارچ 2019 21:22

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں بے گناہ مسلمانوں پر حملے نے ثابت کردیاکہ کفار مسلمانوں کے ازلی دشمن ہے ۔ مولوی بدری ۔ جمعیت نظریاتی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ملاحبیب اللہ مسافر ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع قلعہ عبداللہ کے کنوینر مولوی محمد ولی بدری ،جنرل سیکرٹری یاسین آخندزادہ ،پریس سیکرٹری ملاحبیب اللہ مسافر ،امین اللہ خان کاکوزئی ،حاجی عبدالمالک ،حاجی عبدالباری ،عبدالغفور ،آغاجان ،مولوی وزیرمحمد، عبدالقادر گلستانی ،مطیع اللہ ،عبدالباری سالار ،اوردیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ عالم اسلام ہمیشہ سے عالم کفر کے ساتھ برسرپیکار رہاہے اور عالم کفرکبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں رہاہے اورہمیشہ عالم کفرنے حملے اوردہشت گردی میں پہل کی ہیں اورمسلمانوں بحالت مجبوری جہاد شروع کرنے پر مجبورہوتے ہیں اسلام نے ہمیشہ بھائی چارے اوراخوت کادرس دیاہے انہوںنے مزیدکہاکہ جمعیت نظریاتی عالم کفر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی اورجہاد سے عالم کفر کا مقابلہ کرتے رہینگے آخر میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی تحصیل چمن حلقہ ٹھیکدار حسن میں محمدظریف،مولوی احمداللہ ،نذیراحمد ،باچاخان ،اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علماء اسلام نظریاتی میں شمولیت کی اور اس موقع پر کلی حسن ٹھیکدار کے ڈپٹی کنوینر عبدالباری مخلص کے ہاتھ سے رکنیت فارم کاٹ دیا اور باقاعدہ جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر تمام کابینے نے مبارکبادپیش کی ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں