ٌچمن شہراور قلعہ عبداللہ میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز تشویشناک ہیں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

منگل 26 مارچ 2019 22:21

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی چمن کے جاری کردہ اخباری بیان میں کہاکہ چمن شہراورضلع قلعہ عبداللہ میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے باعث تشویش ہے چمن شہراور گردونواح کے علاقوں میں محلہ حسن ٹھیکدار،محلہ حاجی خیروجان ،محلہ حاجی بخت برمہ ،محمودآباد ،ہندسوز چوک سمیت دیگرعلاقوں میں چوری ڈکیتی کی ورداتیں سرعام ہوتی ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے چمن شہرکے غیور عوام میں خوف وہراس پھیلے ہوئے ہیں چمن کے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے چمن کے عوام کو اغواء کاروں اورڈاکوئوں ،چوروں کے رحم وکر م پر چھوڑ دیاگیا جوکہ چمن کے شریف عوام اورشہریوں کے ساتھ زیادتی ہے موجودہ حکومت آتے ہی ایک بارپھر ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں اغواء برائے تاوان ،دہشتگردی ،شاہراہوں پر چوری وڈکیتی روز کامعمول بن چکی ہے اورحکومت چھ جماعتی شہریوں کے جان ومال کوتحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اسطرح کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں مزیدکہاکہ گیاکہ چمن شہرعدم تحفظ کا شکارہے ضلع قلعہ عبداللہ چمن ضلع بھرمیں حالات ایک بارپھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بیان میں مزیدکہاکہ صوبائی حکومت کے دعوے صرف میڈیاتک محدود رہے ہیں عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے امن وامان بنیادی شرط ہے جوحکومت عوام کو امن وامان نہیں دے سکتی اورلیویز کی قیام اور پولیس قیام اورگشت شہریوں کی جان ومال میں کوئی کارکردگی نظرنہیں آرہی ہے بیان میں مزیدکہاکہ سیکورٹی کے ذمہ داران حکومتی اداروں پرزور دیاگیاکہ وہ اپنے قانونی ذمہ داری اورفرائض کو پوری کرتے ہوئے دہشتگردی ،چوری ڈکیتی اورڈاکوعناصر اوران کے تمام نیٹ ورک کو ختم کرکے امن وامان کویقینی بنائے بیان میں کہاگیاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ان واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتی اپنے عوام اورعلاقوں میں اس بدامنی کیخلاف جدوجہد کواپنا فریضہ سمجھتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں