مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے لائسنس کی جانچ پڑتال

جمعہ 19 اپریل 2019 23:13

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ چمن شفقت انور شاہوانی کی خصوصی ہدایات پر جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ ایکشن میں رہی اور مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مار کر لائسنس چیک کئے اور صفائی کا معیار چیک کیا گیا اور ادویات بھی چیک کی گئیں، ایک میڈیکل سٹور سے سرکاری ادویات برآمد ہونے پر میڈیکل سٹور کے مالک کو گرفتار کرکے ان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامی آفیسر اے ڈی سی یاسر اقبال دشتی نے صحافیوں کو بتایا کہ مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے اور جو میڈیکل اسٹور بند تھے ان کو آئندہ سیل کیا جائے گا، اے ڈی سی یاسراقبال دشتی نے مزید کہا کہ ہم نے میڈیکل سٹورز پر فروخت ہونے والی ادویات کے نمونے بھی لیبارٹری بجھوا دیئے ہیں تاکہ ان کے معیار کا بھی پتہ چل سکے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں