چمن سنزلہ کاریز میں حالیہ بارشوں سے متاثر خاندانوں میں ہینڈپروگرام کے کوارڈینیٹر خلیل احمد نے امدادی سامان تقسیم

پیر 22 اپریل 2019 22:27

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) چمن سنزالہ کاریز میں ہینڈپروگرام کے تحت حالیہ بارشوں میں متاثرہونے والے سینکڑوں خاندانوں میں کمبل،ٹینٹ،لائٹ سمیت گارڈر اور دیگر سامان تقسیم کیا تفصیلات کے مطابق چمن سنزلہ کاریز میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ ہونے والے ×خاندانوں میں ہینڈپروگرام کے کوارڈینیٹر خلیل احمد ،چیرمین نواب خان ،کلیم اللہ اچکزئی، محیب اللہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیاسیلاب سے متاثرہ غریب خاندانوں میں چار کمبل ٹینٹ لائٹ اور گاڈر وغیرہ تقسیم کیے گئے دوسری جانب ہینڈپروگرام کی جانب سے ان متاثرہ خاندانوں میں پانچ پانچ ہزار کے چیک بھی تقسیم کیے گئے جن پر بینک کے زریعے رقم کی وصول کی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں