چمن کے مختلف روڈوں پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے پرانے موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن کئی کو سٹی تھانہ منتقل کردیاگیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:25

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) چمن کے مختلف روڈوں پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے پرانے موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن کئی کو سٹی تھانہ منتقل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق چمن کے مختلف شاہراہوں پر غلط پارکنگ کئے گئے موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا جس میں مختلف پرانے موٹرسائیکلوں کو پولیس اسٹیشن تھانہ منتقل کردیاگیا اور ان کے مالکوں سے موٹرسائیکلوں کے کاغذات طلب کئے گئے اوربعد میں اپناموٹرسائیکل لے جانے کاکہاگیا ہیں جبکہ چمن سرحدی شہرہونے کے باعث زیادہ تر موٹرسائیکل بغیر کاغذات کے ہوتے ہیں جس کے مالکوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اورضلعی انتظامیہ کوئی پالیسی اپنائے اور ان کیلئے ٹوکن سسٹم کا اجراء کیاجائے جبکہ حکومت کی جانب سے بارہا چمن کے شہریوں کو اپنی موٹرسائیکلیں غلط پارکنگ نہ کرنے کاتنبیہ دیاگیاہیں کیونکہ اکثر دھماکے موٹرسائیکل بم کے ذریعے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں