چمن شہر میں واطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے منفی سرگرمیوں میں خطرناک حد تک اضافہ پر سخت تشویش کااظہار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:46

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں چمن شہر میں واطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے منفی سرگرمیوں میں خطرناک حد تک اضافہ پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ چمن شہرسمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ چکی ہے سکول وکالج کے طلباء اورنوجوان طبقہ سخت پریشان ہیں منشیات فروخت کی جاری ہے اورنوجوان نسل کا مستقبل تباہ کیاجارہاہے نوجوان نسل کم عمر بچے اوراسکول وکالج کے طلباء متاثر ہورہے ہیں شیشہ ،چرس ،ہیروئن صمدبونڈ جیسے خطرناک نشے میں مبتلا ہوکر مستقبل کے معمار بنانے والے معصوم بچے معاشرے کیلئے ناسور بن رہے ہیں اوراس کے خاص ٹھکانے ریلوے اسٹیشن کے آس پاس اورشہر کے دیگر علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ منشیات فروشی ،جوئے کے اڈے سمیت جرائم سے منسلک تمام مراکز اوران میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ککے چمن کے نوجوانوں طالب علموں اورشہریوں کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے اور اگر اس کو نہ روکاگیاتو بہت بڑا نسانی المیہ جنم لے سکتاہے بیان میں مزیدکہاکہ چمن شہر اور اس کے گردونواح میں سرعام منشیات کی فروخت کونہ روکاگیاتو علاقے میں بہت بڑا انسانی املی جنم لے سکتاہے شہرمیں منشات کے سرعام فروخت اوراستعمال سے نشہ کے عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ان منشیات کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اورپولیس ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے اورمنشیات فروش دیدہ دلیری کے ساتھ اس جرم کاارتکاب کرتے ہوئے سرعام یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ ڈی سی ڈی پی او اوران کے ماتحتوں کو ہفتہ وار اورماہانہ بھتہ دے رہے ہیں بیان میں کہاگیاہے ہفتہ اور ماہانہ بھتہ لینے اورچند پیسوں کے عوض چمن شہرکے نوجوان نسل اورشہریوں کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموش قابل مذمت ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا پوری منشیات فروشی یاجوئے کے اڈے سمیت جرائم سے منسلک تمام مراکز بندکیاجائے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرکے چمن کے نوجوان طالب علموں اورشہریوں کو اس ناسور سے نجات دلائے ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں