آزادی مارچ کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ، موجودہ حکومت کو ختم کرکے دم لیں گے ،مولانا مفتی محمد قاسم

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:46

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) شہید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ کے فاتحہ خوانی کے 21ویں دن کے موقع پر ضلع بنوں صوبہ خیبر پختونخواہ کے ممتاز عالم دین پیر مولانا گل رئیس خان نقشبندی، ضلع گوادر کے سیشن جج حافظ محمد انور، مفتی آمان اللہ نے جامعہ دارلعلوم اسلامیہ ملت آباد میں شہید اسلام کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمد قاسم سے اظہار تعزیت کے موقع پر مولانا مفتی محمد قاسم نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ختم کرکے دم لیں گے موجود ہ حکومت ناکام اور نااھل ہیںھرطبقے کے لوگ موجود ہ حکومت سے تنگ آچکے ہیںانہوںنے کہا کہ آزادی مارچ کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں حکومت کا خاتمہ مقدس مشن سمجھتے ہیں27اکتوبر کو عوامی قوت کامظاہرہ کرکے بتا دیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں ہم حادثات کیلئے نہیں بلکہ ملک کو حادثات سے بچانے کے لیے آرہے ہیں آزادی مارچ یہود کے ایجنٹوں سے آزاد ی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، پیر مولانا گل رئیس خان، حافظ محمد انور، مفتی آمان اللہ نے کہاکہ شہید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ خادم العرب والعجم تھا، تمام خوبیوں کا مجموعہ تھا، ان کے سانحہ شھادت امت مسلمہ کے لئے قیامت صغرای سے کم نہیں، انکے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں