انجمن تاجران چمن سٹی کے صدراحمدخان اچکزئی کی جانب سے آل چمن تاجرجرگہ کاانعقاد

پیر 9 دسمبر 2019 22:18

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) آل چمن تاجرجرگہ چمن میونسپل کارپوریشن ہال میں انجمن تاجران چمن سٹی کے صدراحمدخان اچکزئی کی جانب سے آل چمن تاجرجرگہ کااننعقادہواجرگہ میں مرکزی انجمن تاجران ،انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ)سول سوسائٹی ،مظلوم اولسی تحریک ،قبائلی رہنماوں نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے احمدخان اچکزئی ،صاحب جان اچکزئی ،محمداسلم اچکزئی ،بشیراچکزئی ،قاری عطااللہ مسلم،حاجی فیض اللہ خان ،قبائلی رہنماحاجی مجاہدخان نورزئی ،قبائلی مشرحاجی راہ محمداچکزئی ،بانی محمدہاشم اچکزئی ،حاجی عبدالشکوراچکزئی ،حاجی محمدصدیق عرف اچکزئی صاحب،جمال ناصراسرارنے کہاکہ اس وقت چمن ایف سی کی جاری ظلم وستم ومن مانیوں سے چمن کے لاکھوں افرادکاروزگار دھوپرلگ گیاہے جس کے باعث علاقے میں بے روزگاری ،بدامنی ،لاقانونیت کی بڑھتی وارداتوں نے جنم لیا،ایف سی نے چمن کے غریب لغڑیوں اور درمیانے درجے کے تاجروں پر خودساختہ پاپندیاں عائد کرکے کاروبارکو تباہ کررکھ دیاہے جبکہ ایف سی نے یومیہ کررڑوں روپے کی کرپشن سے چند بڑے مگرمچھ سمگلروں کو کلی چھوٹ دی ہوئی ہے جوکہ علاقے کے عوام کیساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے رہنماوں نے مذیدکہاکہ اسی طرح چمن ایف سی نے صرف قلعہ عبداللہ کے حدودمیں لوٹ ماری ،کرپشن،شریف النفس شہریوں کو مختلف حولیوں بہانے سے تنگ کرنے کیلئے 6 چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہے جس پر لوٹ ماری اور شہریوں کی تذیل اور تاجرروں کو تنگ کرنے کے ماسوائے اور کچھ بھی نہیں کررہے ایف سی کی مظالم کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے چمن شہرکو مقبوضہ قراردیاہے جوکہ سراسرآئین پاکستان کیخلاف عمل ہے جس کی واضع ثبوت یہ ہے کہ اب تک چمن کے بارہ لاکھ عوام کو کوئٹہ سے زندہ جانورگوشت کیلئے کوئی بھی قصائی زندہ گائے ،بیل وغیرہ نہیں لاسکتے جبکہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے محصورعوام کے طورپر زبح شدہ گائے ،بیل کی گوشت کو ،کوئٹہ سے لاکرچمن کے عوام کو سپلائی کرتے ہیں اسی طرح چمن تک کھاداور دیگرضرورت زندگی کی تمام اشیاء پر پاپندی عائد کی ہوئی ہے جس کوہم مذیدبرادشت نہیں کرسکتے اور اسی طرح ایف سی کی مددسے این ایل سی ٹرمینل کے تعمیرکیلئے مقامی قبائل کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں آخرمیں اکثریت رائے سے قرارداددیں پیش کی جس میں جاری ظلم وستم کیخلاف احتجاجی مظاہرے ،شٹرڈاون ،کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا،قومی شاہراہ کو احتجاجابندکرنے ،پراتفاق ہوارہنماوں نے مذیدکہاکہ اگراس کے باوجود حکام بالانے ہمارے جائزمطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں گے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں