من، بدعنوانی و کرپشن کے عالمی دن کے مناسبت سے سوشل ویلفیئر اور مونسپل کارپوریشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد

پیر 9 دسمبر 2019 22:25

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) چمن بدعنوانی و کرپشن کے عالمی دن کے مناسبت سے سوشل ویلفیئر اور مونسپل کارپوریشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی تاج روڈ سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف شہراہوں پر گشت کیا ریلی کے شرکاء نے کرپشن بدعنوانی ختم کرو ختم کرو اورمنشیات کی روک تھام کری جائے کے نعرے لگائے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ریلی ڈی سی آفس پر جلسہ عام میں تبدیل ہوئی ریلی کے شرکاء جن میں ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی احمد خان ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالبصیر خان ،سول سوسائٹی سے بشیر خان ،غلام محمد، عبدالقدوس ودیگر نے خطاب میں کہاکہ بدعنوانی اور کرپشن اورمنشیات ہمارے معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے میں ہم سب کو قردار ادا کرنا ہوگا ریلی کے شرکاء نے کہاکہ منشیات کے باعث ہمارے نوجوان تباہ ہو رہے ہیں انتظامیہ منشیات اور بدعنوانی رشوت کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہاکہ کے بدعنوانی اخلاقی دیوالیہ کو جنم دیتی ہے بدعنوانی اور رشوت شتانی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی،کرپشن اورمنشیات کے اڈوں کے خلاف عملی کاروائیاں کی جائے تاکہ ہمارامعاشرہ اس جیسے ناسور سے صاف ہو سکیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں