بلوچستان بھر کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

منگل 10 دسمبر 2019 22:36

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) بلوچستان بھر کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی اور کشمیری بھائیوں کو یقین دلایا کہ پاکستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بلوچستان کے شہر چمن میں پاکستان مسلم لیگ ق ،تحریک جوانان پاکستان اور قبائل کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پر وقار ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نیکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی میں سکول کے طلباء اساتذہ کرام مختلف ڈپارنمنٹ کے سرکاری ملازمین سیاسی پارٹیوںکے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ،صوبائی نایب صدرعبدالہادی،تحصیل صدر حمید خان،تحصیل نائب صدر محمد عمر،کورکمیٹی ممبرمولوی عبداللہ،عبدالغنی نورزئی اللہ نور اکا،برات خان،سیف الرحمن،مسیحی کمیونٹی کے پرویز مسیح اور ہندوبرادری کے علاوہ تحریک جوانان پاکستان کے مولادادنورزئی،محمد انور،نعمت خان،عبدالباقی، عبدالکریم ،موسیٰ جان نورزئی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بلوچستان کی عوام کسی سے پیچھے نہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں انڈیا کے ڈھائے ہوئے مظالم قبضہ اور دہشتگردی کو ختم کرائے کشمیر میں انڈیا کے ظلم وستم کو فوری طور پر ختم کیا جائے جبکہ دوسری جانب چمن کے گورنمنٹ ہائی سکول اوراقراء سکول کے علاوہ مختلف سکولوں میں بھی کشمیر سے اظہاریکجہتی کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد کیا گیاپروگرام میںگورنمنٹ سکول کے پرنسل محمد انوراچکزئی،مولوی عبدالمتین،بشیر خان،مولوی محمد غنی،حاجی سعید علی،عزیراللہ،ادریس خان کے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیںاساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں