پاک افغان سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی

افغان شہری 9 اپریل تک چمن اور طورخم سے واپس جاسکتے ہیں، کسٹم حکام

پیر 6 اپریل 2020 21:27

،چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) خیبر: چمن اور طورخم پر پاک افغان سرحدوں کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلالت کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں، جس پر پاکستان نے انسانی بنیادوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو 9 اپریل تک یک طرفہ پیدل آمدروفت کے لیے عارضی طور پر کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ صرف افغان شہری ہی بارڈر کراس کر سکیں گے تاہم افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو سرحد کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بھی بند رہے گی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں