چمن، سیاسی و قبائلی شخصیات ملک حاجی روزی خان،شیر محمد اور عبدالقدیم کا خاندان اور دوستوں سمیت جمعیت علما ء اسلام وطلباء سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 24 اپریل 2020 23:56

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2020ء) حلقہ محمد حسن ٹھیکیدار کے سیاسی و قبائلی شخصیات ملک حاجی روزی خان،شیر محمد اور عبدالقدیم کا خاندان اور دوستوں سمیت جمعیت علما ء اسلام وطلباء سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق حلقہ محمدحسن ٹھیکیدار میں شمولیتی اجتماع ہواجس میں ایک سیاسی مذہبی جماعت سے مشہور شخصیت ملک حاجی روزی خان،شیرمحمد،اور عبدالقدیم کے خاندانوں نے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد کاروان میں شمولیت اختیار کرلی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل نائب صدر وسابق حلقہ پرانا چمن کے چیئرمین نواب خان اچکزئی،اے این پی ضلعی فنانس سیکرٹری وسابق کونسلر کلیم اللہ اچکزئی،پی ایس ایف کے صوبائی رہنماء عبدالنافع حقیار، اے این پی تحصیل رہنماء ملا عبدالولی،حلقہ محمدحسن ٹھیکیدار ہمدرد یونٹ صدر نور علی،ڈاکٹر جلا ل اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی اصل ترجمان پارٹی ہیں جنہوں نے پشتون عوام کیلئے ہرفورم پر آواز بلندکی ہے اور پشتونوں کے حقوق پر سودے بازی کی بجائے پشتون عوام کو ان کا حق ان کے دہلیز پر پہنچایاہے جس کا واضح ثبوت آج جنوبی پشتونخوامیں عوامی نیشنل پارٹی میں جوق درجوق عوام کی شمولیت ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونو ں کے حقوق کیلئے ہرفورم پر قربانیاں دی ہیں اور پشتون وطن پر ہزاروں کارکنوں اور عہدیداروں کی شہادتیں دی ہیں اورآج پشتون عوام نے اپنے حقیقی فلیٹ فارم عوامی نیشنل پارٹی کی صورت میں پایاہے اور اس میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں اورانشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب پشتون عوام کو عوامی نیشنل پارٹی کے فلیٹ فارم سے ان کے مکمل حقوق مل جائیں گے اور عوامی نیشنل پارٹی پشتون عوام میں بلارنگ و نسل عوام کی خدمت کررہی ہیں جبکہ بوکھلاہٹ کے شکار مختلف الزامات لگارہے ہیں جس کی پرواہ کئے بغیر عوامی نیشنل پارٹی اپنے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان میں اپنے صوبائی صدر اصغرکان اچکزئی کی قیادت میں منظم ہے اور اپنے قیادت پر فخر کرتے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسفندیار ولی کے قیادت پر فخرکرتے ہیں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک روزی خان،شیرمحمد،عبدالقدیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتونوں کی اصل تنظیم ہے جس کی قربانیوں اور خدمات کودیکھتے ہوئے ہم نے جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلباء اسلام سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں اور ہمارے خاندان کے خدمات عوامی نیشنل پارٹی کیلئے ہونگے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں