اعلی حکام چمن کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کو سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)

جمعہ 22 مئی 2020 22:56

ًچمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے چیرمین محمداسلم اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حالیہ دنوں وفاقی حکومت کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نرخوں میں نامیاں کمی ہوئی مگربدقسمتی سے چمن کے عوام اس ریلیف سے مکمل طورپرمحروم ہیں اور اس وقت ملک بھرمیں پیٹرول 82روپے فی لیٹرکے حساب سے فروخت ہورہاہے مگریہاں چمن میں چندمفادپرست ٹولہ نے پیٹرول کی فی لیٹرنرخ90روپے مقررکی ہوئی ہے جوکہ سراسرظلم ،ذیادتی اور حکومتی رٹ کاچیلنج ہے جوکہ باعث تشویش ہے محمداسلم اچکزئی نے مذیدکہاہے کہ اس ضمن ضلعی انتظامیہ سمیت دیگرزمہ داران صورتحال سے بخوبی آگاہ بھی ہے مگروہ مفادپرست ٹولہ کیخلاف قانونی کاروائی کرنے سے کتراتے نظرآرہے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے اور ہم اعلیٰ زمہ دارحکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چمن کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کو سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں