بلوچستان میں سیکڑوں صحافیوں کی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش کروادی گئی ہے ،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس

منگل 22 ستمبر 2020 23:12

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) بلوچستان کی خاتون صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،خاتون صحافی شاہینہ شاہین گھٹن زدہ ماحول میں آزادی کا سانس لینے کی جدوجہد کر رہی تھیں،بلوچی خاتون صحافی و سماجی کارکن شاہینہ شاہین کے قتل پر پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس طلب۔مرکزی عہدیدداران سمیت پاکستان گروپ اف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد ایاز اچکزئی ،اور پریس کلب چمن کے صحافیوںحاجی محمد اصغر اچکزئی،عبدالخالق اچکزئی،جعفر خان ،محمد جعفر اور دیگر کاخاتون صحافی شاہینہ شاہین کے قتل پر اظہارافسوس ۔

اجلاس میں قاتلوں کی فوری گرفتای کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین کا کہنا تھا کہ خاتون صحافی شاہینہ شاہین گھٹن زدہ ماحول میں آزادی کا سانس لینے کی جدوجہد کر رہی تھی ہم بار ہا یہ بات کرچکے ہیں کہ موجودہ تبدیلی سرکار کے دور میں صحافیوں کی جان کا تحفظ نہیں کیا جارہا حالاں کہ یہ حکومت اسی میڈیا کے طفیل بنی ہے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سیکڑوں صحافوں کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کروادی گئی۔

(جاری ہے)

صنف نازک پر حملہ انتہائی شرم ناک بات ہے گزشتہ چند ماہ میں 2خاتون صحافیوں کو قتل کیا گیا۔میں بطور سیکرٹری جنرل پاکستان گروپ آ ف جرنلسٹس ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کی آواز اٹھانے کی جرت کرتا رہوں گا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خاتون صحافی کاقتل پوری صحافی برادری کے لیے تکلیف کا باعث ہے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی رہی ہے شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے بھی پاکستان گروپ آف جرنلسٹس حکومت بلوچستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے ہر سطح تک جائے گی اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ جب تک شاہینہ شاہین کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا نہیں مل جاتی ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے یاد رہے چند روز قبل بلوچستان کے شہرتربت میں خاتون صحافی و سماجی کارکن شاہینہ شاہین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔

قاتل نے شاہینہ شاہین کو 2گولیاں مارکر بے دردی سے قتل کیا ۔پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر بلوچی خاتون صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں