بلوچستان بھر سمیت سرحدی شہر چمن میں بھی پشتون کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا

ہر طرف لوگ روایتی پگڑیاں پہنے ہوئے دیکھائی دیئے پشتون کلچر دن کی مناسبت سے ہر طبقے کے افراد نے پشتون روایتی پگڑی پہنی

بدھ 23 ستمبر 2020 19:10

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) بلوچستان بھر سمیت سرحدی شہر چمن میں بھی پشتون کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ہر طرف لوگ روایتی پگڑیاں پہنے ہوئے دیکھائی دیئے پشتون کلچر دن کی مناسبت سے ہر طبقے کے افراد نے پشتون روایتی پگڑی پہنی جس میں ڈاکٹرز انجینئرز سیاسی قبائلی اور شہر کے عام عوام شامل تھے ان پگڑیوں کے پہنے کا مقصد پشتون ثقافت کو اوجاگر کرنا تھا پشتون کلچر دن کے حوالے سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے چمن تاج روڈ بلاک کر کے پشتون رکس کیا گیااور ریلی نکالی گئی جس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اورکارکنان کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد اس رکس میں شامل تھی اس کے علاوہ چمن کے ہندوبرادری پنجابی بلوچ بھائی بھی پشتونوں کے اس خوشی میں شامل نظر آئے انہوں نے بھی پشتون ثقافت کو اوجاگر کرتے ہوئے پشتونوں کی روایتی پگڑیاں پہن رکھی تھی ہرطرف شہر میں پشتون روایتی پگڑیوں کی بہار تھی اس موقع پر چمن کے قبائل کی جانب سے اپنے ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اور یہ عزم کیا گیا کے ملک پاکستان کی طرف بڑنے والے ہر طوفان سے ٹکرانے کیلئے پشتون قبائل تیار ہے ہمارے بزگوں نے اس وطن کی حفاظت کیلئے جانیں دی ہے اور ہم بھی وطن کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پشتون ثقافتی دن کو اسی طرح جوش وخروش سے مناتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں