پشتون ایس ایف کی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکز , تاجر عمرخان سلیمانخیل کے اغوا کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 9 اکتوبر 2020 22:14

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی رہنما عبدالنافع حقیار نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکز , تاجر عمرخان سلیمانخیل کے اغوا کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسدخان اچکزی اور تاجر عمرسلیمانخیل کے اغوا کی واقعات حکومت وقت اور ریاستی اداروں کی ناکامی ہے اسطرح کے واقعات سے عوام کا حکومت اور اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا مکر وہ کھیل کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی صورتحال ہے ڈاکٹر ،سیاسی،وکیل ،بیورکریٹ ،عام ادمی سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں سماج دشمن اقدامات سے عوام میں خوف وہراس پا جاتی ہے اور ہر شخص خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہے صوبے میں بڑے بڑے سانحے رونما ہوئے سانحہ سول ہسپتال میں وکلا کی شہادتیں ،سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر ،سانحہ چمن بارڈر شہدا،اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی جیلانی خان شہید قتل ،واقعہ لورلا میں پروفیسر ارمان قتل ،چمن بم دھماکہ مشہور عالم دین جے یو ا کے مرکزی رہنما مولانا محمدحنیف کی شہادت کا واقعہ ،تربت میں نوجوان حیات اللہ قتل ،واقعہ شیخ ماندہ میں نوجوان غوث اللہ قتل ،واقعہ سانحہ ہزارہ ٹاون میں نوجوان بلال خان سمیت جتنے بھی واقعات رونما ہوئے اب تک اس واقعات کی صیح رپورٹ منظرعام پر نہیں لائی پشتون ایس ایف نے ہر ظلم بربریت کے حامل اقدامات کی مخالفت کی ہے مستقبل میں بھی کرتی رہے گے صوبے میں امن کے قیام کیلئے مسلح گینگ گروپوں کا صفایا اور نوگوایریاز علاقوں کو ختم کرنا ضروری ہے پشتون ایس ایف کسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دے گی بلکہ اس کی ہر فورم پر شدید مخالفت کریگی صوبے میں امن بحال رکھنا ریاستی اداروں حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور ان کی فرض بنتی ہے کہ وہ عوام کو تحفظ دے اور ان کی جان ومال کا تحفظ کرے بدامنی سے تنگ عوام کسی بھی وقت مشتعل ہوکر غضب ناک احتجاج سے ریاست کو نقصان پہنچا سکتے ہے جس کی ذمہ داری بھی حکومت وقت پر ہوگی پشتون ایس ایف کے صوبائی رہنما عبدالنافع حقیار نے مزید کہا کہ اسدخان اچکزی ایک بیمار ادمی ہیں ان کی جلد باز یابی کی مطالبہ کرتے ہیں

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں