[چمن،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی کے خلاف آل پارٹیز تاجراتحاد کی جانب سے دھرنا جاری

اتوار 11 اکتوبر 2020 20:05

ج چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی کے خلاف آل پارٹیز تاجراتحاد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ بلاک کر کے دھرنا جاری دھرنے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ر برگیڈیئر سلیم خان اے این پی اے خان محمد کاکڑ،عبدالعلیم پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی, قبائلی رہنما حاجی مازل آقا،انجمن تاجران قاسم شہزاد احمد خان , جمعیت علمااسلام مولوی منان،پی ٹی ایم رہنما مولوی بہرام،مسلم لیک ن رہنما فتح محمد چمنی،اے این پی رہنما داود خان،جمعیت نظریاتی رہنما عبدالولی سالار،مسلم لیک ق عبدالولی خان،اے این پی رہنما صادق کاریزوال،اے این پی رہنما کلیم اللہ اچکزئی نواب اچکزئی نافع حقیار و دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین بھی شریک ہیں احتجاجی پرلت سے خطاب میں مقررین نے اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی حکومتی اور ریاستی اداروں کی ناکامی قرار دیا اور اسد خان اچکزئی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا مقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ہمارے کہی دنوں سے جاری احتجاج میں ایک پتہ بھی نہیں ہلا مگر افسوس اس پر ہے کہ حکومتی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو بھی احتجاج کے ذریعے تکلیف نہیں دینا چاہتے ہیں پرامن احتجاج ہر انسان کا حق بناتا ہے اسد خان اچکزئی کے اغوا کو ہم کیا سمجھے کہ اب حکومتی رٹ نہیں رہی ہیں اس کا مطلب کے اب عام آدمی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ماہ باپ سے زیادہ مہربان ہوتا ہے آج کہی دن گزر گئے ہے اسد خان اچکزئی کی اغوا کو مگر کوئی ان کی فیملی سے اظہار یکجہتی کرنے نہیں آیا جس پر افسوس کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ر بریگیڈئیر سلیم خان ،نائب جوائنٹ سیکریٹری نواب خان اچکزئی کلیم اللہ اچکزئی ودیگر نے شہید وطن خان حاجی جیلانی خان اچکزئی اور شہید ایڈووکیٹ عسکر خان اچکزئی کی قبر پر پھول چڑا کر فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں