ذ*چمن،زونگ نیٹ ورک کے شہر میں موجود کئی ٹاورزفیول کے نہ ہونے کے باعث بند ۱سگنلز کے خرابی کے باعث عوام شدیدمشکلات سے دوچار ،تاجر حضرات صحافیوں اور دیگر صارفین کو مشکلات کا سامنا

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:05

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) زونگ نیٹ ورک کے شہر میں موجود کئی ٹاورزفیول کے نہ ہونے کے باعث بند،سگنلز کے خرابی کے باعث عوام شدیدمشکلات سے دوچار چمن شہر اور مضافات میں زونگ نیٹ ورک انتہائی خراب ،تاجر حضرات صحافیوں اور دیگر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق چمن شہر اور مضافات میں زونگ کے سگنلز خراب ہے نہ فون اور نہ ہی انٹرنیٹ کام کررہا ہے پورے شہر میں زونگ کے دو کھمبے چل رہے ہیںباقی تمام ٹاورزفیول کے نہ ہونے کے باعث بندش کا شکار ہے جسکا فیول کا مسئلہ چل رہا ہے کہ فیول کی کمی کے باعث زونگ کے کھمبے بند ہے ٹاورز کے فیول کے پیسے آپس میں تقسیم کرتے ہیںاور ٹاورزبند رہتے ہیں جس سے شہر بھر میں زونگ کا سگنل کام نہیں کررہا زونگ کے خرابی کے باعث صارفین تاجر حضرات ،صحافیوں اور دیگر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے چمن کے عوامی حلقوں نے کہا کہ زونگ کے پیکجز لگاکر نیٹ ورک کے کام نہ کرنے پر پیکجز ضائع ہوجاتے ہے جبکہ زونگ کے کمپنی سے رابطے پر بتایا جاتا ہے کہ دو دن میں ٹھیک ہوجائے گا اور ابھی تک دوہفتوں کے گزرنے کے باوجود زونگ کا نیٹ ورک صحیح ہونے کا نام نہیں لے رہا جسکا اصل مسئلہ فیول ہے چمن شہر صوبہ بلوچستان کا دوسرے نمبر پر بڑا شہر ہے اور یہاں زونگ کی انتہائی کمزور سگنل سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے زونگ کے فون سسٹم میں خرابی کے باعث اب انٹرنیٹ کا 4جی اور3جی تو کیا 2جی بھی کام نہیں کررہا عوامی حلقوں نے کہا کہ زونگ کے کمپنی کو پیکج کیلئے نقد رقم کی ادائیگی کرتے ہیں مگر انکی جانب سے انتہائی کمزورسروس کی فراہمی ایک سوالیہ نشان ہے زونگ کے اس خرکابی کے باعث صارفین زونگ کی بجائے دوسرے نیٹ ورک پر تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر حضرات کا زونگ کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے سے پہلے زونگ کو اپنے سروس کی بحالی لازم کرنا ہوگی اور شہر میں موجود تمام ٹاورز کو فعال کرنا ہوگا بصورت دیگر عوام اور تاجر حضرات اس کمپنی کے خلاف شدیداحتجاج کا حق مجاز رکھتے ہیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں