چمن:آل پارٹیز PDM وانجمن تاجران کا مشترکہ اجلاس

25اکتوبر کو کوئٹہ میں PDM کے جلسہ عام کی تیاریوں اور چمن کے موجودہ صورتحال پر تفصیل کے ساتھ جائزہ اور غور کیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2020 19:04

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) آل پارٹیز PDM وانجمن تاجران کا مشترکہ اجلاس بمقام پشتونخوا امیپ کے دفتر ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں زیر صدارت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلعی سیکرٹری عبدالقہار ودان کی صدارت میںہوااجلاس میں 25اکتوبر کو کوئٹہ میں PDM کے جلسہ عام کی تیاریوں اور چمن کے موجودہ صورتحال پر تفصیل کے ساتھ جائزہ اور غور کیا گیااجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے اور 25 اکتوبر کوئٹہ کے جلسہ عام کی تیاریوں کو مزید تیز کرنے کیلئے تمام پارٹیوں سے ایک ایک نمائندہ کی صورت میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی تاکہ وقتاً فوقتاً اجلاس بلاکر تمام تیاریوں کاجائزہ اور حکمت عملی طے کرتے رہیں گے تاکہ تمام انتظامات اپنے مقررہ وقت پر مکمل کئے جاسکے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان کی اغواء کی مذمت اور ان کے باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا آخر میں ضلع قلعہ عبداللہ کے غیور عوام، سیاسی کارکنوں،جمہوریت پسند قوتوں،سماجی تنظیموں،تاجروں اور عام عوام سے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں PDM کے جلسہ عام میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب کریں ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں