ہمارے دور میں مہنگائی بڑھی ہے، ہم وعدوں کو پورا نہیں کر سکے،

سردار یار محمد رند اپنی ہی حکومت پر برس پڑے آٹا، چینی اور گندم کے بحران میں ہمارے اپنے لوگوں کے ساتھ پی پی پی اور مسلم لیگ نون کا بھی ہاتھ ہے، صوبائی وزیر تعلیم

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:53

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیرِ تعلیم سردار یار محمد رند نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں مہنگائی بڑھی ہے، ہم وعدوں کو پورا نہیں کر سکے۔صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف و صوبائی وزیرِ تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے چمن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ارد گرد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو بجائے ریلیف کے تکلیف دی ہے۔یار محمد رند نے کہا کہ آٹا، چینی اور گندم کے بحران میں ہمارے اپنے لوگوں کے ساتھ پی پی پی اور مسلم لیگ نون کا بھی ہاتھ ہے۔وزیرِ تعلیم بلوچستان نے کہا کہ 25 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئٹہ میں جلسہ ان کا جمہوری حق ہے، مگر وہ اس سلسلے میں قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں