ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوالی

کووڈ 19کی تیسری خطرناک لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں: ڈپٹی کمشنر

بدھ 26 مئی 2021 00:00

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ چمن طارق جاوید مینگل نے منگل کے روز کروناوائرس سے بچا کی ویکسین لگایا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ 19کی تیسری خطرناک لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطر ناک ہے صوبائی حکومت اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ کورونا ایک مہلک وبا کی صورت اختیارکرچکا ہے اس لیے ا حتیاطی تدابیراختیار کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے عوام سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں کیونکہ اس وبا کا واحد حل صرف احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی ممکن ہوگا عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا کی ایس اوپیز پر حکومتی اقدمات پر عملدرآمدکو یقینی بنا ئیں تاکہ ہم اپنی اور اپنے دیگر پیاروں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بناسکیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کی بدولت یہ خطرناک وائرس صوبے میں وبائی شکل اختیار نہ کرے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور تمام طبقات اور مکاتب فکر ملکر درپیش صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ویکسین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام 40سال سے اوپر کے تمام رشتہ داروں کو کرونا کی ویکسین لگوائیں تاکہ انہیں اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے اور اس میں لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔چمن ڈپٹی کمشنر نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ جتنے جلدی ہوسکے تمام شہری ویکسین لگائے اوراپنے آپ اور بچوں کو کورونا سے بچائیں

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں