کوئٹہ، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

جمعرات 27 مئی 2021 23:52

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2021ء) کوئٹہ، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیمائ مرکزکے مطابق اس کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ بتایا گیا ہے جہاں گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں