چمن پاک افغان بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ ختم

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:05

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) چمن پاک افغان بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ ختم مذاکرات پاک افغان باب دوستی گیت پر ہوئے قائم ہوئے پاکستانی اور افغان طالبان حکام کے مابین کئی گنھٹے مذاکرات جاری رہے پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کی جبکہ افغانی وفد گورنر کندھار حاجی یوسف وفا کی سربراہی میں افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی افغانی وفد نے تذکرہ پر افغان شہریوں کو آنے کی اجازت کا مطالبہ کیا اور پاک افغان بارڈر سے پاک فوج کو ہٹا کر لیویز فورس تعینات کر نے کا بھی مطالبہ کیا گیا افغان وفد کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے جبکہ پاکستان کی جانب سے باب دوستی گیٹ کھولنے پر زور دیا گیا اور پاک افغان بارڈر کے قریب آبادی پر مشترکہ کمیٹی بنانے کا کہا گیا تاکہ کے پاک افغان بارڈر پر باڑ کو مکمل کیا جا سکے جس پر دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے اتفاق نہ ہو سکا جس پر مذاکرات کو حتمی شکل دے دی گئی افغانستان سے وفد کندھار روانہ ہو گیا ہے جبکہ پاکستانی وفد کوئٹہ روانہ ہو گیا مذاکرات کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے پاک افغان بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار رہا۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں