آل پارٹیز تاجر اتحاد ولغڑی اتحاد کے کال

پاک افغان سرحد باب دوستی کی بندش کے خلاف احتجاجا چمن شہرمیں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند رہیں

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:05

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) آل پارٹیز تاجر اتحاد ولغڑی اتحاد کے کال پر پاک افغان سرحد باب دوستی کی بندش کے خلاف احتجاجا چمن شہرمیں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند رہیں ہمارے مطالبات پرفوری عمل درآمد کیاجائے اگلا قدم25اکتوبرکو کوئٹہ چمن شاہراہ کی درہ خوجک کے مقام پر بند ش ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پرہوگی ۔

آل پارٹیز تاجر اتحادکے صدر صادق اچکزئی نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام گزشتہ سترہ روز سے مسلسل بندرہا جس سے کاروباری طبقہ شدید متاثر ہوا سرحدکی بندش سے کاروبار،پیدل آمدورفت مکمل طورپر بند ہوچکاہے پاک افغان سرحدکی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کی جانب سے چمن شہرمیں مکمل طورپر شٹر ڈان ہڑتال کیاگیا جس سے شہرمیں تمام کاروباری مراکز بند رہیں اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر بند ہوگیاآل پارٹیز تاجر اتحاد کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے ذریعے احتجاج کی کال دی تھی جس میں پہلے مرحلے میں چمن شہرمیں مکمل شٹر ڈان ہڑتال تھا جس کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ کو 25 اکتوبر کو درہ خوجک کے مقام پر ہرٹریفک کیلئے بندکیاجائے گا آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کے صدر صادق اچکزئی مظلوم اولسی تحریک کے صدر حاجی عبدالرازق خادم، اچکزئی،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر قاری امداد اللہ، پاکستان مسلم لیگ (ق)کے ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی،لغڑی اتحاد کے غوث اللہ،امیرمحمد، اہل سنت والجماعت مولوی عبدالخالق سنی، بلال زئی قومی اتحاد صدیق بلال، بس وکوچ ٹرانسپورٹ یونین پہلوان،قصاب یونین نادر قصاب،پشتون گرینڈ جرگہ پشتون ایکشن کمیٹی عبدالقدوس آزاد،چیمبرآف کامرس،بلوچستان عوامی پارٹی حاجی لالاجان اچکزئی نے حاجی محمدہاشم اچکزئی نے شٹر ڈان ہڑتال کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث چمن شہرمیں بے روزگاری انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے کیونکہ چمن کے شہریوں کی روزگار کا دار ومدار مکمل طورپر پاک افغان سرحد سے وابستہ ہے جس کی بندش سے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصانات ہورہاہے جبکہ سرحد کی بند ش سے افغانستان کے مسافروں کی بڑی تعداد چمن شہرمیں پھنس چکی ہے جو بے یار ومددگارکھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور شدید سردی میں پاک افغان سرحد کے کھلنے کے انتظار میں باب دوستی کے قریب بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ سرحدکو تاحال مکمل طورپر نہیں کھولاگیاہے جوکہ سخت مذمت کے قابل ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے آل پارٹیز کے عہدیداروں اور رہنماں نے مزیدکہاکہ پاک افغان شاہراہ کو مکمل بندکرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا جبکہ طالبان کی جانب سے جو مطالبات رکھے گئے ہیں وہ ہمارے مطالبات ہیں کیونکہ پاک افغان سرحد پر پیدل آمدورفت میں رکھے گئے تمام شرائط ختم کرکے مسافروں کو آنے جانے دیاجائے اوران کو آزادانہ طورپر آنے دیاجائے کیونکہ ان میں زیادہ تر مریض شامل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد پر چمن کے چھوٹے تاجر افغانستان ویش منڈی جاکر اپناکاروبارکررہے ہیں اور آج شٹر ڈاہڑتال کرنے کے بعد بھی ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو اس کے بعد 25 اکتوبر کو کوئٹہ چمن شاہراہ کومکمل طورپر ہرپہہ جام ہڑتال ہوگا جس سے ٹریفک کی روانی کو روک دیاجائے گا تاجر برادری اور عوام اس احتجاجی تحریک میں بھرپور ساتھ دے تاکہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمدممکن ہوسکے ہمارے مطالبات میں پاک افغان باڈر باب دوستی کے مقام پر پیدل آمدورفت کو شناختی کارڈ اور افغانی دسگرہ پر کریں اوربغیر شناختی کارڈ سویلین کو ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک اکانٹ بنایاجائے اورخصوصی پاس ایشو کیاجائے چمن سے لیکر کوئٹہ تک غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیاجائے اورچمن کوئٹہ شاہراہ پر پٹرولنگ نظام کو بحال کیاجائے چمن کے مقامی آبادی اور سپین بولدک کیلئے لغڑی چانس کیلئے علیحدہ گیٹ مختص کیاجائے چمن کیلئے مال مویشی لکڑی بوسہ گندم بیچ روزانہ کی بنیاد پر لانے کیلئے ٹائم اور گیٹ دیاجائے چمن پاک افغان باب دوستی گیٹ پر خواتین کیلئے علیحدہ راستہ دیاجائے اور شادی بیا ہ،فاتحہ خوانی،مریضوں کی عیادت خصوصا اقبال اور تصدوق گیٹ پر چمن کی مقامی آبادی کی تاجروں کا اجازت دیاجائے چمن تاجروں اور خصوصا ایف آئی اے انتظامی اختیارات پاک افغان باڈر پر بحال کیاجائے پاک فوج کو باب دوستی سے ہٹایاجائے پاک افغان باڈر کو آمدورفت کیلئے 24 گھنٹے کیاجائے جوکہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق عمل درآمدکیاجائے سیکورٹی فورسز پاک افغان باڈر تاجروں کی مال ضبط وپکڑ دھکڑ کاسلسلہ ختم کیاجائے کسٹم قوانین پر عمل کریں بے جامداخلت نہ کریں انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستانی حکام افغان حکام کے ساتھ مذاکرات میں ہمارے آل پارٹیز کے تاجروں کو بھی شامل کریں تاکہ سب کچھ عوام کے سامنے عیاں ہو ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں