ش* ممکنہ مون سون بارشوں سے پہلے کیمپس سیف سائیڈوں پر بنائے جائیں گے ، ڈی سی

جمعرات 12 جون 2025 22:35

و*چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں کی پیشگی تیاری کے حوالیسے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں جنرل منیجر این ایچ اے بلوچستان کویٹہ، اے ڈی سی چمن جنرل چمن، اے سی چمن صدر، ایکزیکٹیو انجینئر روڈ اینڈ بلڈنگ چمن ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن چمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی چمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چمن، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چمن ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر چمن، رسالدار لیویز ہیڈکواٹر چمن اور دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس میں 20 جون سے شروع ہونے والے ممکنہ بارشوں کے حوالیسے شہر و اطراف میں سیلابی ریلوں سے پہلے تمام نالوں کی مجموعی صفائی ستھرائی قبضہ کیے نالوں کو واگزار کروانا اور دیگر ضروری کاروائی کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ممکنہ مون سون بارشوں سے پہلے کیمپس سیف سائیڈوں پر بنائے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں عوام کو وہاں پر ایڈجسٹ کرایا جائے اور وہاں عوام الناس کیلئے تمام ضروری سہولیات جس میں پانی واش رومز اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے اس مقصد کیلئے آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن اور رابطے پر زر دیا انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن پی ڈی ایم اے این ایچ اے اور دیگر ادارے اپنے مشینری اور دیگر ضروری آلات اور سٹاف تیار اور ریڈ الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے اور واقعے کی صورت میں بروقت امدادی سرگرمیاں جاری رہیں اور عوام کی داد رسی ہو انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے منتظمین چمن شہر کو ہر قسم کی سیلابی ریلوں سے پہلے سیلابی نالوں سے اینکروچمنٹ کو ختم کرائیں تاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں