aچمن، توسیعی پروگرام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 13 جون 2025 20:40

ی*چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام کے حوالے سے محکمہ صحت کے آفیسرز کے ساتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا روٹین ایمونائزیشن مہم زیرو سے ہیرو مہم کے تحت انفلوئنسر انگیجمنٹ سیشن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اور اشرف خان نے مشترکہ طور پر کیا ڈی سی چمن کی زیر صدارت چمن میں زیرو سے ہیرو مکمل کورس، صحت مند زندگی مہم کے تحت ایک اہم انفلوئنسر انگیجمنٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا اس سیشن کا مقصد مقامی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور مہم میں ان کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر مختلف سرکاری اداروں، صحت عامہ کے نمائندوں، میڈیا، اور پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات صرف بچوں کی صحت کے ضامن نہیں بلکہ یہ ایک محفوظ اور صحتمند معاشرے کی بنیاد بھی ہیں ہمیں انہوں نے کہا کہ اجتماعی طور پر ہمیں اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفلوئنسرز اور میڈیا کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ ہر بچہ حفاظتی ٹیکہ جات کا مکمل کورس حاصل کرے۔

یہ سیشن یونیسف، Gavi، وزارت صحت، اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد زیرو ڈوز بچوں تک رسائی کو یقینی بنانا اور مکمل ویکسینیشن کورس کی ترغیب دینا تھا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی کمیونیکیشن آفیسر اشرف خان، محمد علی اچکزئی پولیو افسران اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے ڈی سی چمن کو اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اللہ نے سموار 16 جون سے شروع ہونے والے 12 بیماریوں کی روکھ تھام کیلئے روٹین ایمونائزہشن کی تیاریوں سہولیات اور سٹاف اور ویکسین کی دستیابی اور دیگر ضروری سامان کے حوالیسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں