چمن‘ پاک افغان سرحد 9ویں روز بھی بند ‘تجارتی سرگرمیاں معطل ‘دونوں اطراف گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں

ہفتہ 25 فروری 2017 22:02

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)چمن میں پاک افغان سرحد آج نویں روز بھی بند ہونے کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ دونوں اطراف گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے پے در پے حملوں کے بعد پاکستان نے چمن بارڈر کے دروازے بند کردئے ہیں۔پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے،جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ سرحد بند ہونے کے باعث گاڑیوں میں لدا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے،جس سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں