قوم بار بار مختلف عناصر کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکی ہے ، ایک تجربہ جماعت اسلامی اور نظام مصطفی پر بھی کریں، وطن عزیز پر 70سال تک خوانین اور سرمایہ داروں کی حکومت رہی، نظام شریعت سے شرابی ، ڈاکو ،رہزن اور لٹیرے خوف کھاتے ہیں،قصور جیسا واقعہ ہمارے حکومت میں ہو تا تو مرتکب عناصر کے ہاتھ پائوں کاٹ دیتے ، نظام مصطفی اور پختون قوم کے کاز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شبقدر میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 19:04

قوم بار بار مختلف عناصر کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکی ہے ، ایک تجربہ جماعت اسلامی اور نظام مصطفی پر بھی کریں، وطن عزیز پر 70سال تک خوانین اور سرمایہ داروں کی حکومت رہی، نظام شریعت سے شرابی ، ڈاکو ،رہزن اور لٹیرے خوف کھاتے ہیں،قصور جیسا واقعہ ہمارے حکومت میں ہو تا تو مرتکب عناصر کے ہاتھ پائوں کاٹ دیتے ، نظام مصطفی اور پختون قوم کے کاز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم بار بار مختلف عناصر کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکی ہے ۔ ایک تجربہ جماعت اسلامی اور نظام مصطفی پر بھی کریں۔ وطن عزیز پر 70سال تک خوانین اور سرمایہ داروں کی حکومت رہی ۔ نظام شریعت سے شرابی ، ڈاکو ،رہزن اور لٹیرے خوف کھاتے ہیں۔ قصور جیسا واقعہ ہمارے حکومت میں ہو تا تو مرتکب عناصر کے ہاتھ پائوں کاٹ دیتے ۔

نظام مصطفی اور پختون قوم کے کاز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شبقدر میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، ضلعی امیر محمد ریاض خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مغرب اور اس کے پر وردہ قوتیں جماعت اسلامی اور نظام مصطفی سے خوفزدہ ہے ۔

قصور جیسا واقعہ ہمارے حکومت میں ہو تا تو مرتکب عناصر کے ہاتھ پائوں کاٹ دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے پرو دہ قوتیں ہمارے پختون اور اسلامی معاشرت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کے راستے کی سب سے بڑی دیوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اقتدار میں آنے والے سیاسی بازیگروں کے ہاتھوں بار ہا دھوکے کھا چکی ہے ۔ اب قوم کو ایک تجربہ جماعت اسلامی اور نظام مصطفی پر کرنا چاہیے ۔

اس کیلئے پورے قوم کو متحد ہو نا پڑیگا۔ امریکی ایجنٹوں کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل موجود نہیں۔ اقتدار کے نتیجے میں حیات آباد، اسلام آباد اور مری میں بنگلے اور پلازے بنانے والے قوم کی خدمت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ سینئر وزیر سے استعفٰی دینے کے بعد جمعہ کے دن مسجد مہابت خان گیا اور اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔

جب تک مرکز میں حکومت نہ ہو ں نہ نظام بدل سکتا ہے اور نہ ہی پختونوں کو ان کے حقوق مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام اس غریب قوم کے بچوں کے روزی روٹی اور روزگار کا ضامن ہے ۔ انہوں نے نقیب اللہ محسود کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی شدید مذمت کر تے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعلی سندھ براہ اس قتل کے ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ایک بھاری اکثریت کراچی میں مزدوری کیلئے مقیم ہے لیکن اگر ان کو وہاں سے لاشیں ملے تو یہ ظلم اور جبر کا نظام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف مجھے کیوں نکلاکی رٹ چھوڑ کر اس بات پر غور کریں کہ اسے غریبوں کی بد عا کیوں لگی ہے ۔ ممتاز قادر ی کی سزا کا مکافات عمل ہے ۔ تین دفعہ حکومت میں آنے کے باوجود نوا ز شریف نے کوئی نظام ٹھیک نہیں کیا بلکہ جمہوریت اور اداروں کا نظام غرق کیا ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں