ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں سہولیات کے فقدان پر ڈی سی برہم

منگل 23 جنوری 2018 12:36

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا‘ ڈی سی چارسدہ نے ہسپتال کی صورتحال ‘عدم سہولیات ‘ذمہ داروں کی نامناسب اورناقابل برداشت رویہ پر عدم اطمینان اور سخت برہمی کااظہار کیا‘ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر شاہ نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چارسدہ کا دورہ کیاجس کے نتیجے میں معلوم ہواکہ کیٹگری اے کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چارسدہ تمام سہولیات سے محروم ہے‘ مرداور خواتین ایک ہی کائونٹر پر رش میں کھڑے ہوکر علاج معالجے کیلئے ترس رہے ہیں‘ ڈی سی چارسدہ کی ہدایت پر مرداور خواتین کاکائونٹر الگ الگ کردیئے گئے ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں