چارسدہ، بچی سے زیادتی پر طالب علم گرفتار

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ بھیجنے میں تاخیر کی ،ْ بچی کے ماموں کا الزام

بدھ 18 جولائی 2018 14:11

چارسدہ، بچی سے زیادتی پر طالب علم گرفتار
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) چارسدہ کے علاقے شب قدر میں آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،ْ پولیس نے بچی کی نشاندہی پر ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔بچی کے والد رحمان اللہ نے بتایا کہ انھوں نے بچی کو دکان سے چیز خریدنے بھیجا، جب وہ واپس آئی تو اس کی حالت خراب تھی ۔

(جاری ہے)

بچی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔شب قدر پولیس کے کہنا ہے کہ بچی کی نشاندہی پر نویں جماعت کے طالب علم وصال کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ بچی کے مامو ں ضیاء الرحمان نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ بھیجنے میں تاخیر کی ۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں