ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ رپشاور کے دوران چارسدہ روڈ پر واقع یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کیں

جمعہ 28 فروری 2020 20:11

ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ رپشاور کے دوران چارسدہ روڈ پر واقع یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کیں
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ رپشاور کے دوران چارسدہ روڈ پر واقع یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر وہاں کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوٹیلیٹی اسٹور کے منیجر سے آٹے، چینی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں سے متعلق استفسار کیا۔

انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش کی دستیابی سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔صدر مملکت عارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ حکومت کے ریلیف اقدامات کے سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں