اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرونا وائرس کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی

رہنما تحریک اںصاف کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہوگیا، کچھ روز قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کے بیٹے اور صاحبزادی میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 مئی 2020 20:51

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرونا وائرس کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرونا وائرس کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی، رہنما تحریک اںصاف کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہوگیا، کچھ روز قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کے بیٹے اور صاحبزادی میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہوں نے ایک نجی کلینک میں اپنا چیک اپ کروایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسد قیصر کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہوگیا ہے۔ کچھ روز قبل ہی انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سے اسد قیصر قرنطینہ میں ہیں۔ جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اسپیکر قومی اسمبلی کے اہل خانہ کی جانب سے بھی نجی کلینک میں معائنہ کروایا گیا۔

اسد قیصر نے کچھ روز قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے تھا کہ ''میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ دعا کی درخواست ہے۔''

بعد ازاں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں